اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

سعودی ولیعہدنے اسرائیل سے القدس کا سودا کرلیا ہے، اخوان المسلمین

اخوان المسلمین نے سعودی ولی عہد کے الزامات کو سختی کے ساتھ مسترد کرتے ہوئے اسے اسرائیل اور امریکہ کی خوشنودی حاصل کرنے کا ناکام حربہ قرار دیا ہے۔
خبر کا کوڈ: ۱۰۹۲
تاریخ اشاعت: 0:01 - April 09, 2018

سعودی ولیعہدنے اسرائیل سے القدس کا سودا کرلیا ہے، اخوان المسلمینمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، سعودی ولی عہد نے اپنے ایک انٹرویو میں اخوان المسلمین کو گمراہ اور منحرف گروپ قرار دیا ہے۔

اخوان المسلمین کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ بن سلمان امریکہ اور اسرائیل کی اجازت سے ملکی اقتدار پر قبضے کرنے کے لیے اس قسم کے بیانات دے رہیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ بن سلمان کے اقدامات مذہبی اور قومی فریضے سے کھلم کھلا روگرادنی ہیں اور انہوں نے صہیونی حکومت کے ساتھ تعلقات کو مضبوط بنانے کی کوشش کرکے بیت المقدس کا سودہ کرلیا ہے۔

اخوان المسلمین نے مقبوضہ فلسطین میں اسرائیلیوں کے لیے وطن کے حق کے بارے میں بن سلمان کے بیان کو حصول اقتدار کا انتہائی گھٹیا سودا قرار دیا ہے۔

پیغام کا اختتام/ 

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں