16 October 2024

شام پر حملہ مخاصمانہ اقدام ہے، صدر بشار اسد

شام کے صدر بشار اسد نے اپنے ملک پر امریکا اور اس کے اتحادیوں کے حملے کو ایک مخاصمانہ اقدام قراردیتے ہوئے ایک بار پھر کہا ہے کہ شام میں کیمیائی ہتھیاروں کا کوئی گودام نہیں ہے۔
خبر کا کوڈ: ۱۲۲۰
تاریخ اشاعت: 21:15 - April 16, 2018

شام پر حملہ مخاصمانہ اقدام ہے، صدر بشار اسدمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، صدر بشار اسد نے دمشق میں روسی پارلیمنٹ کے ممبران کے ایک وفد سے ملاقات میں امریکا برطانیہ اور فرانس کے حملے کو مخاصمانہ اقدام قراریتے ہوئے کہا کہ اس حملے سے شامی عوام کا اتحاد اور زیادہ مضبوط ہوگا اور دہشت گردوں کے خلاف جنگ میں شامی عوام پہلے سے بھی زیادہ پرعزم ہوں گے۔

روسی پارلیمنٹ کے وفد کے ایک رکن نے بتایا کہ اس ملاقات میں شامی صدر بشار اسد نے کہا کہ شام کے ایئر ڈیفنس سسٹم نے اپنی مہارتوں اور توانائیوں کا بھر پور ثبوت دیا ہے اور اب شامی عوام کو مغربی ملکوں کے فوجی حملے کا کوئی خوف نہیں ہے۔

پیغام کا اختتام/

 

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں