مقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حزب اللہ لبنان کے سیکریٹری جنرل سید حسن نصر اللہ نے بیروت کے جنوب میں ایک انتخابی جلسے سے اپنے ویڈیو خطاب میں کہا کہ حزب اللہ کسی بھی طور مزاحمت و مقاومت سے پیچھے نہیں ہٹے گی اورمزاحمت و مقاوت پر سمجھوتہ نہیں ہو سکتا۔ اس لئے کہ بڑی جدوجہد اور قربانی دینے کے بعد اسے ہم نے حاصل کیا ہے اور یہ ہماری عزت و کرامت کا باعث ہے۔
حزب اللہ کے سیکریٹری جنرل نے شہر صور کو مزاحمت کا شہر قراردیتے ہوئے کہا کہ صور کے شہریوں نے 1982 میں غاصب اسرائیلیوں کے خلاف قیام کیا اور شہادت پسندانہ کارروائیوں میں اسرائیل کی طاقت اور قدرت کا طلسم توڑ دیا۔
سید حسن نصر اللہ نے لبنانی عوام پر زوردیا کہ وہ 6 مئی 2018 کو لبنان کے پارلیمانی انتخابات میں بھر پور شرکت کریں اور لبنان کو تحفظ فراہم کرنے والے امید و وفاداری کے اتحاد کے نمائندوں کو ووٹ دیں۔
پیغام کا اختتام/