16 October 2024

ایران سے جنگ کرکے امریکا کو کچھ حاصل نہیں ہوگا، فرانسیسی صدر

فرانسیسی صدر نے اپنے دورہ امریکا سے قبل ٹرمپ سے کہا ہے کہ وہ ایران کے ساتھ ہوئے ایٹمی معاہدے کے بارے میں امریکا کے وعدوں پر عمل کریں۔
خبر کا کوڈ: ۱۲۹۶
تاریخ اشاعت: 16:16 - April 24, 2018

ایران سے جنگ کرکے امریکا کو کچھ حاصل نہیں ہوگا، فرانسیسی صدرمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، فرانس کے صدر امانوئیل میکرون نے امریکی ٹیلی ویژن چینل فاکس نیوز سے گفتگو کے دوران ایران کے ساتھ ایٹمی معاہدے اور ساتھ ہی ٹرمپ کے ذریعے اس معاہدے کو ختم کرنے کی کوشش کا ذکرکرتے ہوئے کہا کہ ایٹمی معاہدے کا کوئی متبادل نہیں ہے۔

فرانسیسی صدر نے کہا کہ ایران کے ساتھ ہوئے ایٹمی معاہدے کا کوئی متبادل نہیں بن سکتا اور جب تک اس سے بہتر کوئی متبادل نہیں مل جاتا امریکا کو چاہئے کہ وہ اس معاہدے پر باقی رہے۔

فرانسیسی صدر پیر کو واشنگٹن میں امریکی صدر ٹرمپ سے ملاقات کرنے والے ہیں۔

امانوئیل میکرون نے فرانسیسی صدر کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں پوچھنا چاہتا ہوں کہ مئی میں پابندیوں کو معطل رکھنے کی مدت کے خاتمے پر آپ کی ترجیح کیا ہوگی ؟ انہوں نےٹرمپ کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگر آپ سب سے جنگ کرنا چاہتے ہیں، چین سے تجارتی جنگ،  یورپ سے بھی تجارتی جنگ، شام میں فوجی جنگ اور اسی طرح ایران سے جنگ کرنا چاہتے ہیں تو کیجئے لیکن اتنا جان لیجئے کہ آپ کے اس اقدام کا کوئی نتیجہ نہیں نکلے گا۔

مغربی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ پیر سے شروع ہونے والا فرانس کے صدر کا دورہ امریکا اور اسی طرح جلد ہی جرمن چانسلر کا بھی دورہ واشنگٹن، ٹرمپ کو ایٹمی معاہدے سے نکلنے سے روکنے کی یورپ کی  آخری کوشش ہوگی۔

اس درمیان اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے ایک بار پھر ایٹمی معاہدے کے تحفظ کی ضرورت پر زوردیا ہے۔ اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انٹینیو گوترش نے سوئیڈن میں ایک بیان دیتے ہوئے کہا کہ ایٹمی معاہدہ  عالمی برادری کی کاوشوں کا نتیجہ ہے اور دنیا میں امن وامان کی برقراری کے لئے اس معاہدے کا تحفظ ضروری ہے۔

گذشتہ بائیس مارچ کو بھی برطانیہ، جرمنی اور فرانس نے بریسلز میں یورپی ملکوں کے سربراہی اجلاس کے موقع پر کہا تھا کہ وہ ایٹمی معاہدے پرقائم ہیں۔  یورپ کے دیگر ملکوں کے سربراہوں اور یورپی یونین کے شعبہ خارجہ پالیسی کی سربراہ فیڈریکا موگرینی نے بھی پچھلے چند مہینوں کے دوران بارہا اس بات پر زور دیا ہےکہ ایٹمی معاہدہ ایک بین الاقوامی معاہدہ ہے اور پوری دنیا نے اس معاہدے کی حمایت کی ہے۔

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں