اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

روہنگیا مسلمانوں پر حملے دوبارہ شروع

میانمار کے مسلم آبادی والے صوبے راخین میں مسلمانوں پر حملے اور ان کے گھروں کو نذر آتش کئے جانے کی خبریں ایک بار پھر موصول ہو رہی ہیں۔
خبر کا کوڈ: ۱۳۳
تاریخ اشاعت: 21:46 - January 24, 2018

روہنگیا مسلمانوں پر حملے دوبارہ شروعمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، عینی شاہدین اور جان بچا کر بھاگنے والے روہنگیا مسلمانوں نے بتایا ہے کہ حکومت کے تمام تر وعدوں کے باجود، میانمار کی فوج اور انتہا پسند بدھسٹوں کے ہاتھوں راخین کے مسلم آبادی والے دیہات نذر آتش کئے جار ہے ہیں جبکہ مسلمانوں کے قتل کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

یہ حملے ایسے وقت میں کئے جا رہے ہیں جب طے شدہ پروگرام کے مطابق بنگلہ دیش سے روہنگیا پناہ گزینوں کی میانمار واپسی کا عمل منگل کے روز سے شروع کیا جانا تھا جسے موخر کر دیا گیا۔

حکومت میانمار نے روہنگیا مسلمانوں کی شہریت منسوخ اور انہیں سماجی اور انسانی حقوق سے محروم کر رکھا ہے۔

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں