اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

بہرام قاسمی کا نائب امریکی صدر کے ایران مخالف الزامات پر ردعمل کا اظہار

ایرانی بہادر عوام کے لئے امریکہ کے کھوکھلاپن وعدے کی کوئی حیثیت نہیں ہے:بہرام قاسمی
خبر کا کوڈ: ۱۴۱
تاریخ اشاعت: 9:50 - January 25, 2018

بہرام قاسمی کا نائب امریکی صدر کے ایران مخالف الزامات پر ردعمل کا اظہارمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ جوہری معاہدے نے امریکہ کے جھوٹے چہرے کو دنیا کے سامنے بے نقاب کیا ہے. بہرام قاسمی نے کہا کہ ہماری قوم نے گزشتہ دہائیوں سے اب تک امریکہ کے غیرمنصفانہ بدسلوکی اور کاروائیوں کا مزہ چکھا ہے.

بہرام قاسمی نے کہا کہ ایرانی قوم نے گزشتہ سے اب تک امریکی حکومت کی مختلف بدسلوکی اور کاروائیاں سمیت قومی اور قانونی حکومت کا خاتمہ، آمروں کی حمایت، سابق عراقی صدر صدام حسین کی جانب سے ایران کی جارحیت کی حمایت، بعض ایرانی شہریوں کے خلاف کیمیائی ہتھیاروں سے استعمال، خلیج فارس میں ایران کے مسافر بردار طیارے پر حملہ، ایران پر دہشتگردی کا الزام لگانا، ظالمانہ پابندیاں عائد کرنا، خلیج فارس کے نام کی تبدیلی کی خواہش، جوہری معاہدے کی خلاف ورزی اور ایرانی قوم کے مفادات کو روکنے کا مزہ چکھا ہے.

بہرام قاسمی نے کہا کہ ایرانی بہادر عوام کے لئے امریکہ کے کھوکھلاپن وعدے کی کوئی حیثیت نہیں ہے. انہوں نے مزید کہا کہ نائب امریکی صدر کے بے بنیاد بیانات کے برعکس اسلامی جمہوریہ ایران ہرگز جوہری ہتھیار پیدا کرنا نہیں چاہتا اور جوہری معاہدے نے امریکیوں کے جھوٹے چہرے کو تمام دنیا کے سامنے بے نقاب کیا ہے.

بہرام قاسمی نے کہا کہ نائب امریکی صدر جاں لیں کہ ہمارا ملک اب تک دہشتگردوں سے نمٹنے میں عراق اور شام کی حکومتیں اور قوموں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا ہے. ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے بعض علاقائی، غیرعلاقائی ممالک، ان کے اتحادیوں اور انتہاپسندوں کی سازشوں کو ناکام بنا دیا.

بہرام قاسمی نے کہا کہ امریکہ ناجائز صہیونی ریاست کے ناپاک مقاصد کی تک رسائی، اسلامی ممالک کےدرمیان یکجہتی کی روک تھام اور علاقائی ممالک کو ہتھیاروں کی فروخت کے ذریعہ اپنے اقتصادی مفادات کی فراہمی کے لئے خلیج فارس اور مشرق وسطی کے خلاف جھوٹ دھمکیاں دے رہا ہے.

تفصیلات کے مطابق، نائب امریکی صدر مائک پنس نے اپنے ایک ٹوئٹر پیغام میں دعوی کیا کہ خطے میں اسلامی جمہوریہ ایران کا اثر ورسوخ ایک بڑا خطرہ ہے.

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں