مقدس دفاع نیوز ایجنسی بین الاقوامی رپورٹر نقل کیا ہے کہ پاکستان کے سابق وزیراعظم نوازشریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دوست اور سعودی کے ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اطلاعات کے مطابق نواز شریف اور شہباز شریف کی سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں سعودی ولی عہد سے ملاقات ڈیڑھ گھنٹہ جاری رہی جس میں اہم امور پر بات چیت ہوئی۔ ذرائع کے مطابق نوازشریف کی سعودی ولی عہد سے ملاقات کامیاب رہی اور مثبت نتائج برآمد ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق میاں نوازشریف عمرے کے آج شام وطن واپس روانہ ہو جائیں گے اور رات تک اسلام آباد پہنچ جائیں گے۔ ادھر وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی وطن واپسی کا شیڈول سامنے نہیں آسکا۔
پیغام کا اختتام/