مقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، پاکستان کے سبھی چھوٹے بڑے شہروں میں کل رات سے امیر المومنین حضرت علی علیہ السلام کی عزاداری کا سلسلہ شروع ہو گیا۔
اسلام آباد، کراچی، لاہور، کوئٹہ اور پشاور سمیت پاکستان کے سبھی چھوٹے بڑے شہروں اور قریوں میں کل رات دوسری شب قدر اور شب شہادت عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔
اسی مناسبت سے کل رات مساجد اور امام بارگاہوں میں شب قدر کے اعمال کے ساتھ ہی عزاداری کا بھی اہتمام کیا گیا اور نماز صبح کے بعد بعض شہروں میں ماتمی دستے برآمد ہوئے۔
مقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ہندوستان میں بھی ممبئی، دہلی، حیدرآباد، لکھنؤ اور کولکتہ سمیت اس ملک کے تقریبا سبھی چھوٹے بڑے شہروں میں امیرالمومنین حضرت علی علیہ الصلوات والسلام کی عزاداری کا سلسلہ گزشتہ رات سے شروع ہو گیا اور یہ سلسلہ بدستور جاری ہے۔
اسی مناسبت سے کل رات ہندوستان کے سبھی شہروں میں عزاداروں نے شب بیداری کی اور مساجد نیزامام بارگاہوں میں شب قدر کے اعمال کئے اور شب شہادت کی مناسبت سے عزاداری کی اور یہ سلسلہ جاری ہے۔
یومِ علی (ع) پر پاکستان میں سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں اورسیکیورٹی کے پیش نظرکئی شہروں میں ڈبل سواری پر بھی پابندی عائد ہے۔ جبکہ یومِ علی (ع) کے جلوس میں امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کی جانب سے مظلوم فلسطینی مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کیلئے احتجاجی مظاہرہ بھی کیا جائے گا۔
پیغام کا اختتام/