مقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مشرق وسطی کیلئے روسی صدر کے خصوصی ایلچی میخائیل بوگدانف نے کل صیہونی ٹیلی ویژن چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ماسکو ایسی صورتحال میں کہ جب فلسطین اور اسرائیل کے مابین کوئی اتفاق رائے نہ پایا جائے اپنا سفارتخانہ بیت المقدس منتقل نہیں کرے گا۔
واضح رہے کہ امریکہ نے 14 مئی 2018 کو اپنا سفارتخانہ تل ابیب سے بیت المقدس منتقل کیا اور امریکہ کی اس طرح عالمی قوانین کی کھلے عام خلاف ورزی کی پوری دنیا میں مذمت کی گئی اور امریکہ کے اس اقدام کے خلاف زبردست احتجاج کیا گیا۔
پیغام کا اختتام/