مقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، بریگیڈیئر جنرل 'رمضان شریف' نے ایران کے علاقے 'شہرکرد' میں ایک مقامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی.
انہوں نے کہا کہ آج امریکہ اپنی ماضی کی طاقت پر بھروسہ نہیں کرسکتا، سمندری میں امریکی بیڑے اب جہاں دل چاہے نہیں جاسکتے بلکہ امریکہ کے ماہر کوسٹ گارڈز بھی ایرانی مجاہدین کے سامنے سر جھکانے پر مجبور ہوجاتے ہیں اور انھیں ایران کی سمندری حدود کی خلاف وزری کرنے پر شرمندگی ہوتی ہے.
سپاہ پاسداران انقلاب کے ترجمان نے کہا کہ آج ایران کی دفاعی اور جنگی صلاحیت میں نمایاں اضافہ ہوا ہے اور ہم وطن عزیز کے خلاف ممکنہ خطرات سے نمٹنے کے لئے ہر وقت آمادہ ہیں.
انہوں نے مزید کہا کہ آٹھ سالہ مسلط کردہ جنگ کے دوران جوانوں کی لازوال قربانیوں کی بدولت آج ماضی کے مقابلے میں ایران کی طاقت میں قابل قدر اضافہ ہوا ہے.
میڈیا کے کردار سے متعلق انہوں نے کہا کہ آج دنیا میں میڈیا کی کارکردگی ماضی کے بنسبت فرق نظر آرہی ہے جبکہ دشمن میڈیا کے ذریعے من گھڑت الزامات اور جھوٹی کہانیوں کو فروغ دے رہا ہے جس کا اصل مقصد اعصابی جنگ کرنا ہے.
پیغام کا اختتام/