16 October 2024

علاقے کی بدامنی کے ذمہ دار امریکا اور اسرائیل ہیں

اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر ڈاکٹر علی لاریجانی نے کہا ہے کہ امریکا اور اسرائیل علاقے میں بدامنی اور عدم استحکام کے ذمہ دار ہیں
خبر کا کوڈ: ۱۹۱۸
تاریخ اشاعت: 23:19 - July 22, 2018

علاقے کی بدامنی کے ذمہ دار امریکا اور اسرائیل ہیںمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر ڈاکٹر علی لاریجانی نے اسرائیلی پارلیمنٹ میں صیہونی ریاست کے بارے میں نسل پرستانہ بل کی منظوری کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ غاصب صیہونی حکومت کی پارلیمنٹ میں اس نفرت انگیز واقعے سے یہ ثابت ہوجاتا ہے کہ امریکا اور اسرائیل علاقے میں سیکورٹی بحران کو ہوا دینے کے لئے کسی بھی کوشش سے دریغ نہیں کررہے ہیں -

غاصب صیہونی حکومت کی پارلیمنٹ نے گذشتہ جمعرات کو ایک نسل پرستانہ بل کی منظوری دی ہے جس میں اسرائیل کو ایک صیہونی ریاست قراردے کر فلسطینیوں کو ان کے سبھی شہری حقوق سے محروم کردیا گیا ہے - اس بل میں بیت المقدس کو بھی صیہونی ریاست کا دارالحکومت بتایا گیا ہے -

ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر ڈاکٹر علی لاریجانی نے اتوار کو پارلیمنٹ کے اجلاس کے آغاز میں اپنے خطاب کے دوران کہاکہ امریکا اور صیہونی حکومت نے سبھی بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اسرائیلی پارلیمنٹ میں پوری طرح سے ایک نسل پرستانہ بل منظور کرایا ہے جس میں فلسطینیوں کو ان کے آبائی وطن  اور شہری حقوق سے محروم کرنے کی بات کی گئی ہے اور مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں عربی زبان کو ختم کرکے یہودیوں کی عبری زبان کو سرکاریزبان کا درجہ دے دیا گیا ہے -

ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے علاقائی مسائل پر بھی بولتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے گذشتہ برسوں کے دوران دہشت گردی کے خطرناک عفریت کا سر کچلنے کے لئے اپنی پوری کوشش کی ہے تاکہ عراق اور شام میں داعش اور دیگر دہشت گرد گروہ علاقے کی سیکورٹی کو خطرے سے دوچار نہ کرسکیں -

اسپیکر لاریجانی نے کہا کہ سبھی یہ بات جانتے ہیں کہ علاقے میں دہشت گردی کے واقعات کے پیچھے اور دہشت گرد گروہوں کی  پشت پر بڑی طاقتیں اور خود علاقے کی بعض نادان حکومتیں ہیں  لیکن ایرانی عوام کی استقامت نے دہشت گردی کی کمرتوڑ دی ہے - 

اس درمیان ڈاکٹر علی لاریجانی نے آسٹریا کی پارلیمنٹ میں خارجہ پالیسی کے کمیشن کے سربراہ اندرے یاس شیدر سے ملاقات میں کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران آسٹریا کے ساتھ تعلقات کی توسیع کا خواہاں ہے -

انہوں نے کہا کہ ایران اور آسٹریا کے تعلقات دیرینہ اور تعمیری ہیں اور گذشتہ برسوں کے دونوں ملکوں کے تعلقات میں قابل ذکرحدتک استحکام پیدا ہوا ہے ڈاکٹر لاریجانی نے کہا کہ آسٹریا یورپی یونین کا ایک بااثر ملک ہے

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں