16 October 2024

ترک اخبار نے بن سلمان، السیسی اور شیخ زائد کو صہیونی کٹھ پتلی قرار دیا

ترکی کے سرکاری اخبار نے سعودی ولیعہد، ابوظبی کے ولیعہد اور مصر کے صدر کو صہیونیوں کے نسل پرستانہ قانون کی منظوری کے خلاف مجرمانہ خاموشی کے سبب صہیونیوں کے ہاتھوں کا کھلونا قرار دیا ہے۔
خبر کا کوڈ: ۱۹۳۱
تاریخ اشاعت: 13:32 - July 23, 2018

ترک اخبار نے بن سلمان، السیسی اور شیخ زائد کو صہیونی کٹھ پتلی قرار دیامقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، ترکی کے سرکاری اخبار ’’استار ڈیلی‘‘ نے اپنے آج کے شمارے میں سعودی ولیہعد محمد بن سلمان، مصری صدر جمہوریہ محمد السیسی اور ابوظبی کے ولیعہد محمد بن زائد کی جانب سے کی جانے والی اسرائیل کی کھلے عام حمایت پر تنقید کا نشانہ بنایا اور لکھا کہ انہوں نے فلسطین کی نسبت اپنی آنکھیں بند کر رکھی ہیں۔

خیبر صہیون تحقیقاتی ویب گاہ کے مطابق، اس اخبار نے ترکی کی جانب سے کی گئی اس قانون کی شدید مخالفت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے لکھا کہ اردن اور عرب یونین کا اس منصوبے کے خلاف رد عمل بہت ہی کمزور تھا۔

خیال رہے کہ صہیونی پارلیمنٹ نے گزشتہ جمعرات کو ’’یہودی ریاست‘‘ کے عنوان سے ایک ایسا نسل پرستانہ اور جارحانہ قانون منظور کیا ہے جس کے مطابق سرزمین فلسطین ایک یہودی ملک ہو گا اور کوئی بھی فلسطینی عرب اس میں حق سکونت نہیں رکھے گا۔

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں