اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

سال 2013 کے مقابلے میں2018 کے الیکشن زیادہ بہتر ہوئے، چیف آبزرور مشن

یورپی یونین مشن کے چیف آبزرور کا کہنا ہے کہ دوہزارتیرہ کے مقابلے میں دو ہزار اٹھارہ کے الیکشن زیادہ بہترہوئے،انتخابات سے متعلق رپورٹ جمعہ کو جاری کی جائے گی۔
خبر کا کوڈ: ۱۹۸۵
تاریخ اشاعت: 22:28 - July 26, 2018

سال 2013 کے مقابلے میں2018 کے الیکشن زیادہ بہتر ہوئے، چیف آبزرور مشنمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، یورپی یونین مشن کے چیف آبزرور نے کہا 2018 کے انتخابات 2013 کے مقابلے بہتر ہوئے، انتخابات سےمتعلق رپورٹ جمعہ کوجاری کی جائے گی۔

چیف آبزرور ای یو مشن کا کہنا تھا کہ ۔ہمارے تجزیے کے مطابق فوج کو ضابطہ اخلاق کے تحت تعینات کیا گیا تھا اورانہوں نے سختی سے کوڈ آف کنڈکٹ کی پاسداری کی، دہشت گردی کے کچھ واقعات کے علاوہ مجموعی صورتحال تسلی بخش رہی۔

یاد رہے کہ پاکستان کے عام انتخابات 2018 کے دوران یورپی یونین کے وفد نے کراچی کے حلقہ این اے 53 کے پولنگ اسٹیشن کا دورہ کیا تھا۔

پولنگ اسٹیشن کے دورے کے دوران چیف آبزرور یورپی یونین مائیکل گیلر کا کہنا تھا کہ امید کرتے ہیں کہ الیکشن کا دن امن و امان کے ساتھ گزرے گا۔

یورپی یونین وف کے چیف آبزرور مائیکل گیلر نے کہا تھا کہ ’وفد نے متعدد پولنگ اسٹیشن کا جائزہ لیا ہے، عوام میں الیکشن کے حوالے سے جوش و جذبہ ہے، الیکشن کمیشن کے انتظامات سے مطمئن ہیں۔

واضح رہے کہ انتخابات 2018 کے غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کا سلسلہ جاری ہے، جس میں تحریک انصاف کو واضح برتری حاصل ہیں اور عمران خان وزیراعظم بننے کی پوزیشن میں ہیں۔

قومی اسمبلی میں تحریک انصاف 115 نشستوں کے ساتھ سرفہرست ہیں جبکہ مسلم لیگ ن نے 64 اور پیپلزپارٹی نے 38 نشستیں حاصل کیں۔

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں