اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

اقوام متحدہ میں جمہوری اصولوں پر اصلاحات کا مطالبہ

پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی کا کہنا ہے کہ اقوام متحدہ میں اصلاحات جمہوری اصولوں پر ہونی چاہیے۔
خبر کا کوڈ: ۲۱۰
تاریخ اشاعت: 23:20 - February 02, 2018

اقوام متحدہ میں جمہوری اصولوں پر اصلاحات کا مطالبہمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ میں پاکستانی مندوب ملیحہ لودھی نے سلامتی کونسل اصلاحات پر بین الحکومتی مذاکرات میں اظہارخیال کرتے ہوئے کہا کہ غیرجمہوری عناصرکومضبوط کرنا رکن ریاستوں کی خود مختاری وبرابری کے منافی ہے، پاکستان سلامتی کونسل کو زیادہ نمائندہ، جمہوری، شفاف اور جوابدہ بنانے کا حامی ہے جبکہ اقوام متحدہ میں اصلاحات جمہوری اصولوں پر ہونی چاہیے۔

ملیحہ لودھی کا کہنا تھا کہ عالمی امن و استحکام کو درپیش چیلنجز میں اضافہ ہو رہا ہے، توقع ہے اس سال سلامتی کونسل میں اصولوں کو مفادات پر فتح حاصل ہوگی جبکہ سلامتی کونسل میں اصلاحات کے لئے لچک اور افہام وتفہیم کے جذبے کی ضرورت ہے۔

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں