16 October 2024

امریکہ کی جنگ پسندانہ سوچ

امریکا نے چین کے بعد ترکی سے بھی تجارتی جنگ چھیڑدی جس کے بعد دونوں ملکوں میں شدید کشیدگی پائی جا رہی ہے۔
خبر کا کوڈ: ۲۱۹۱
تاریخ اشاعت: 22:55 - August 12, 2018

امریکہ کی جنگ پسندانہ سوچمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، امریکا کی جانب سے ترکی کے اسٹیل اور ایلومینیم پر ٹیرف دگنا کرنے کے بعد ترکی نے امریکا کو جوابی اقدامات کی دھمکی دیتے ہوئے موجودہ صورتحال پر روسی صدر سے فون پر رابطہ کیا ہے ۔

امریکی صدر نے اعلان کیا ہے کہ ترکی کی ایلومینیم مصنوعات پر 20 فیصد اور اسٹیل مصنوعات پر 50 فیصد ٹیرف عائد ہو گا

امریکی صدر کے اعلان کے بعد ترکی کی کرنسی لیرا کی قدر میں 20فیصد کمی ہوئی ہے۔

اضافی ٹیرف کے معاملے پر ترکی نےامریکا کو جوابی اقدامات کی دھمکی دے دی ہے، ترک صدر رجب طیب اردوغان نے عوام سے خطاب میں کہا کہ وہ غیر ملکی کرنسی اور سونے کو لیرا میں تبدیل کرائیں کیونکہ ترکی اس وقت ’معاشی جنگ‘ سے دو چار ہے۔

موجودہ صورتحال پر ترک صدر نے روسی صدر ولادی میر پوٹین سے فون پر رابطہ کیا ہے، دونوں رہنماؤں نے اقتصادی اور تجارتی تعلقات پر بات چیت کی۔

واضح رہے کہ جب سے ٹرمپ امریکہ کے صدر بنے ہیں امریکہ کے تعلقات کئی ملکوں سے خراب ہوئے اور امریکہ گوشہ نشینی کا شکار ہوتا جا رہا ہے۔

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں