اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

میانمار کا عالمی ادارے کو راخائین صوبے تک رسائی دینے سے انکار

میانمار کے لیے اقوام متحدہ کے انسانی امداد کے کوآرڈینٹیر نے کہا ہے کہ حکومت میانمار مسلم آبادی والے صوبے راخائن میں موثر دسترسی کی اجازت نہیں دے رہی۔
خبر کا کوڈ: ۲۲۴۹
تاریخ اشاعت: 20:36 - August 22, 2018

میانمار کا عالمی ادارے کو راخائین صوبے تک رسائی دینے سے انکارمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اقوام متحدہ کے ہم آہنگ کنندہ یا کوآرڈینیٹر برائے میانمار نٹ اوسٹبے نے صوبہ راخائن کے تمام علاقوں تک رسائی دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ حکومت میانمار راخائن کے محدود علاقوں تک ہی رسائی دینے پر آمادگی ظاہر کی ہے۔انہوں نے واضح کیا کہ اقوام متحدہ نے حکومت میانمار کیجانب سے صوبہ راخائن کے محض چند دیہاتوں میں محدود سرگرمیوں کی تجویز کو قبول نہیں کیا ہے۔نٹ اوسٹبے نے کہا کہ عالمی ادارہ امداد رسانی کے حوالے سے حکومت میانمار کے ساتھ کسی بہتر سمجھوتے کی کوشش کررہا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ مغربی میانمار کے مسلم آبادی والے صوبے راخائن میں، مسلمانوں کے خلاف فوج اور انتہا پسند بدھسٹوں کی حالیہ حملے پچیس اگست دوہزار سترہ سے شروع ہوئے ہیں، جن کے نتیجے میں چھے ہزار روہنگیا مسلمان جاں بحق اور آٹھ ہزار سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔کئی لاکھ مسلمان اپنا گھر بار چھوڑ کر بنگلا دیش میں پناہ لینے پر مجبور ہوگئے ہیں۔ اقوام متحدہ نے حال ہی میں کہا تھا کہ میانمار کی فوج ملک سے مسلمانوں کے تصفیے کے منصوبے پر عمل کر رہی ہے۔۔

پیغام کا اختتام/
آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں