اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

ایران میں صدر مملکت بھی جوابدہ

اسلامی جمہوریہ ایران کا یہ ایک امتیاز ہے کہ صدر مملکت بھی جوابدہ ہے۔
خبر کا کوڈ: ۲۳۲۰
تاریخ اشاعت: 12:48 - August 28, 2018

ایران میں صدر مملکت بھی جوابدہمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے ایرانی پارلیمنٹ کے نمائندوں کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ کوئی بھی یہ تصور نہیں کرسکتا کہ جواب دینا کمزوری ہے اس لئے تمام حکام کو قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے اور ذمہ داری کا احساس کرتے ہوئے جوابدہ ہونا چاہئیے۔

صدر مملکت نے کہا کہ ایران کی قوم، دنیا میں ایران کے دوست اور دشمنوں کو یہ  جان لینا چاہئیے کہ ایران کی حکومت اور پارلیمنٹ میں کسی بھی قسم کا کوئی اختلاف نہیں ہے اور حکومت اور پارلیمنٹ کے کندہوں پر جو بھاری ذمہ داری ہے اسے احسن طریقے سے نبھائیں گے۔

ایران کے صدر نے اس جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ ایرانی عوام کو سوال کرنے کا حق حاصل ہے کہا کہ عوام نے گیارہویں حکومت کے چار سالہ دور اور بارہویں حکومت کے ابتدائی مہینوں میں اقتصادی،ثقافتی،سماجی،قومی سلامتی اور داخلہ اور خارجہ پالیسی میں اہم مثبت تبدیلیاں دیکھیں اس وقت ان کیلئے یہ سوال اہم ہے کہ آخر کیا ہوا کہ عوام اپنے اور ملک کے مستقبل پر پریشان ہوں۔

صدر مملکت حسن روحانی نے اس بات پر تاکید کرتے ہوئے کہ عوام پر یہ واضح کر دیا جانا چاہئیے کہ موجودہ مسائل و مشکلات کو رہبر انقلاب اسلامی کی ہدایت و رانمائی اور حکومت،عدلیہ،پارلیمنٹ اور مسلح افواج کی ہم آہنگی سے حل کیا جائے گا ایران کے غیور عوام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت امریکہ کی سازشوں کو ناکام بنا دے گی۔

ایران کے صدر نے کہا کہ امریکی حکام کو آج کے اجلاس سے خوش نہیں ہونا چاہئیے بلکہ آج کے اجلاس سے امریکہ اداس و مایوس ہو جائیگا اس لئے کہ پارلیمنٹ کا اختتامی اجلاس رہبر انقلاب اسلامی کی ہدایت ونظارت میں حکومت، عدلیہ، پارلیمنٹ اور مسلح افواج کے مابین اتحاد و یکجہتی کی مثال ہے۔

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں