اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

عمران خان کے ساتھ مل کرسرسبز پاکستان اور ڈیم کی تعمیر مہم میں کلیدی کردار ادا کریں گے، راجہ ناصرعباس

سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان نے کہا کہ ماضی میں ناعاقبت اندیش حکمرانوں نے اغیارکے مفادات کے لئے ملک کو نقصان پہنچایا جس کا خمیازہ آج تک قوم بھگت رہی ہے سویت یونین کو شکست دینے کے لئے ملک میں شدت پسندوں کو پروان چڑھایااور ملک کو دہشت گردی انتہاپسندی کی جنگ میں اسی ہزار جانوں کا ناقابل تلافی نقصان اٹھانا پڑا۔
خبر کا کوڈ: ۲۴۱۶
تاریخ اشاعت: 11:02 - September 09, 2018

عمران خان کے ساتھ مل کرسرسبز پاکستان اور ڈیم کی تعمیر مہم میں کلیدی کردار ادا کریں گے، راجہ ناصرعباسمقدس دفاع نیوز کی رپورٹ کے مطابق، علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے کہا کہ نئی حکومت نے درست سمت کا تعین کیا ہے، بحیثیت پاکستانی قوم ہمیں اس قومی معاملے پر حکومت کا ساتھ دینا ہو گا ،ہمارے دشمن عیار اور خونخوار ہیں وہ وطن عزیز میں استحکام اور ترقی ہوتا نہیں دیکھ سکتے، اس وقت حکومت کی توجہ ہٹانے کے لئے غیر ضروری ایشوز پر حکومت کو دبائو میں لانے کی بھرپور کوشش کی جارہی ہیں ہماری باشعور عوام کو اس منفی میڈیا وار کا بھر پور مقابلہ کرنا چاہئے اور پروپگنڈے کا شکار ہونے سے خود کو بچانا ہو گا ۔

اس موقع پر سربراہ ایم ڈبلیو ایم علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ ڈیم بنائو مہم کی حمایت کرتے ہیں اور اس میں خود بھی حصہ ڈالیں گے بلکہ اس کے لئے بھر پور مہم بھی چلائیں گئے۔ عمران خان کے ساتھ مل کرسرسبز پاکستان اور ڈیم کی تعمیر مہم میں کلیدی کردار ادا کریں گے۔ یہ ملک کی ترقی اور بہتر مستقبل کی جنگ ہے ہر پاکستانی کو اپنا حصہ ضرور ڈالنا چاہئے ۔

بعد ازاں شرکاءنے محترمہ سیدہ زہرانقوی کو رکن پنجاب اسمبلی منتخب ہونے پر مبارک باد پیش کی، سیمینار میں ایم ڈبلیو ایم کے کارکنان، عہدیداران او رشہریوں کے علاوہ پاکستان تحریک انصاف کی ذمہ دار خواتین نے بھی شرکت کی، محترمہ سیدہ زھرا نقوی نے اپنے خطاب کے دوران تمام سامعین کو آئندہ کی حکمت عملی کے حوالے سے آگاہ کیا، اس سیمینار میں محترمہ معصومہ نقوی مرکزی مسئول تنظیم سازی اور محترمہ زاھدہ حسینی معاون آرگنائزر لاہور ن،مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل ایم ڈبلیو ایم علامہ سید احمد اقبال رضوی نے بھی خصوصی خطاب کیا،جبکہ مولانا حسن مہدی کاظمی پرنسپل جامعہ بعثت اور ایم ڈبلیوایم کے مرکزی پولیٹیکل سیکریٹری سید اسد عباس نقوی نے خصوصی شرکت کی، اس سیمینار میں محترمہ حنا تقوی کے زیر سرپرستی ننھے بچوں نے پاک فوج کے شہداء کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے بہترین ٹیبلو پیش کیا ،میزبانی کے فرائض محترمہ خوبرو گیلانی آرگنائزر شعبہ خواتین لاہور نے انجام دیئے۔

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں