16 October 2024

پاکستان کے نو منتخب صدر کی حلف برداری

پاکستان کے نو منتخب صدر ڈاکٹر عارف علوی نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔
خبر کا کوڈ: ۲۴۲۴
تاریخ اشاعت: 6:53 - September 10, 2018

پاکستان کے نو منتخب صدر کی حلف برداریمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، ایوان صدر کے استقبالیہ ہال میں ایک پروقار تقریب میں چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے ڈاکٹر عارف علوی کو ملک کے تیرہویں صدر کے عنوان سے حلف دلایا۔

ڈاکٹر عارف علوی جار ستمبر کو پاکستان کے صدر منتخب ہوئے تھے۔ بحیثیت صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی کی تقریب حلف برداری میں سبکدوش صدر ممنون حسین، وزیر اعظم عمران خان، چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی، اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر، وفاقی وزرا، وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ، وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار، وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال، مسلح افواج کے سربراہ، چاروں صوبوں کے گورنروں، اراکین پارلیمان، غیرملکی سفرا اور سینیئر حکام نے شرکت کی۔

اپوزیشن جماعت مسلم لیگ (ن) نے صدر کی حلف وفاداری تقریب کا بطور احتجاج بائیکاٹ کیا۔ قومی اسمبلی اور سینٹ کے اپوزیشن لیڈرز میاں شہباز شریف اورراجہ ظفر الحق دعوت نامہ ملنے کے باوجود ایوان صدر کی تقریب میں شریک نہیں ہوئے۔

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں