مقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، بین الاقوامی فلسطین کانفرنس کے سیکریٹری جنرل حسین امیرعبداللہیان نے جو ایرانی اسپیکر کے معاون خصوصی برائے عالمی امور بھی ہیں تہران میں فلسطین کی اسلامی جہاد موومنٹ کے نمائندے ناصر ابو شریف کے ساتھ ہونے والی ملاقات میں کہا کہ ایران میں منعقدہ اسلامی پارلیمانی اسپیکروں کی حالیہ مشترکہ کانفرنس میں القدس اور مسئلہ فلسطین کی بھرپور حمایت کا اعلان قابل اطمینان ہے.
اس موقع پر انہوں نے غاصب صہیونی حکومت کے خلاف مقاومتی گروہوں کے کردار کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ غاصب صہیونی حکومت سے مقابلے کا راستہ مزاحمت و استقامت ہے۔
امیرعبداللہیان نے کہا کہ نئی پابندیوں سے امریکہ کا مقصد روس، حزب اللہ اور حماس کی تحریکوں پر دباؤ ڈالنا ہے مگر اس کے ایسے اقدامات تمام ممالک اور گروپ کے مستحکم عزم اور ارادے کی مزید مضوبطی کا باعث بنیں گے.
ناصر ابوشریف نے عشرہ فجر کی آمد اور اسلامی انقلاب کی کامیابی کی سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ غزہ پٹی میں انسانی صورتحال بہت ہی تشویشناک ہے اور محاصرے کی وجہ سے تمام ہسپتالوں کو ضروری طبی اشیاء کی کمی کا سامنا ہے.
انہوں نے فلسطین اور القدس کی حمایت کرنے پر اسلامی جمہوریہ ایران کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ فلسطینی قوم اور مزاحمتی گروپ کی جانب سے صہیونیوں کے خلاف مقابلہ مضبوط عزم کے ساتھ جاری رہے گا.
پیغام کا اختتام/