مقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے سیاسی دفتر کے رکن فتحی حماد نے ہفتے کو الاقصی ریڈیو سے گفتگو میں غزہ کے جاری محاصرے پر سخت انتباہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ غزہ کا اگر محاصرہ ختم نہیں کیا گیا تو محاصرہ کرنے والوں کو اس بات کو جان لینا چاہئے کہ اس علاقے کی صورت حال دھماکہ خیز بنی ہوئی ہے اور کسی بھی المیے کے ذمہ دار خود محاصرہ کرنے والے ہی ہوں گے۔
انھوں نے کہا کہ غزہ اس وقت ابتر صورت حال سے دوچار ہے۔
فتحی حماد نے کہا کہ غزہ کے محاصرے کا مقصد فلسطینیوں پر دباؤ ڈالنا رہا ہے جبکہ اس بات کو جان لینا چاہئے کہ فلسطینیوں پر دباؤ ڈالے جانے سے ان کا عزم اور زیادہ پختہ ہوا ہے اور وہ کامیابی تک اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔
واضح رہے کہ غاصب صیہونی حکومت نے سنہ دو ہزار چھے سے غزہ کا مکمل محاصرہ کر رکھا ہے جس کی بنا پر اس علاقے کے فلسطینیوں کو غذائی اشیا اور ایندھن کی شدید قلت کا سامنا ہے اور صورتحال انسانی المیے میں تبدیل ہو گئی ہے۔
پیغام کا اختتام/