مقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، ترک صدر رجب طیب اردوغان نے کہا ہے کہ انتہا پسندانہ افکار اور دہشت گردوں کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
ترک صدر نے داعش کو جرائم پیشہ دہشت گرد گروہ قراردیتے ہوئے کہا کہ داعش کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں اور نہ ہی اسلام بے گناہ افراد کے گلے کاٹنے کی اجازت دیتا ہے۔
ترک صدر نے جرمنی اور ترکی کے تعلقات کو تعمیری قراردیتے ہوئے کہا کہ ترکی کو ایک سازش کے تحت یورپ کا دشمن ظاہر کرنے کی کوشش کی جارہی ہے جبکہ ایسا نہیں ہے۔
پیغام کا اختتام/