16 October 2024

سلامتی کونسل میں امریکی رویہ سفارتی کوششوں کی ناکامی کی وجہ

اقوام متحدہ میں تعینات اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب سفیر نے کہا ہے کہ سلامتی کونسل میں امریکہ کی تخریبی پالیسی اور منفی رویے کی وجہ سے اس کونسل میں چندفریقی سفارتی کوششوں کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔
خبر کا کوڈ: ۲۶۷
تاریخ اشاعت: 21:41 - February 08, 2018

سلامتی کونسل میں امریکی رویہ سفارتی کوششوں کی ناکامی کی وجہمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ میں تعینات اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب سفیر اسحاق آل حبیب نے سلامتی کونسل کی کارکردگی کے طریقہ کار کے حوالے سے منعقد ہونے والے ایک اجلاس کے دوران خطاب کرتے ہوئے  کہا کہ امریکہ کی جانب سے اپنے سیاسی مقاصد کیلئے سلامتی کونسل کرڈھال کے طور پر استعمال کرنے سے سلامتی کونسل کی ساکھ متاثر ہو رہی ہے۔

اسحاق آل حبیب کا کہنا تھا کہ امریکہ کی جانب سے سلامتی کونسل کو ڈھال کے طور پر ایسے میں استعمال کیا جا رہا ہے کہ جب سلامتی کونسل  نے عالمی سطح پر امن و امان ، سکیورٹی  چیلنجزاورصیہونی حکومت کے  خطرات اوریمن پر حملے کے خلاف کوئی اقدام نہیں کیا۔

 اقوام متحدہ میں تعینات ایران کے نائب سفیر نے کہا کہ امریکہ کی غلط اور خطرناک پالیسی کی وجہ سے سلامتی  کونسل مشرق وسطی کے بحران کے حل میں اپنی ذمہ داریوں پر عمل نہیں کر سکا ہے۔

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں