مقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، شمالی ایران کے بیشتر علاقے جمعے سے شدید بارشوں کی لپیٹ میں ہیں جس کے سبب کئی علاقوں میں سیلابی صورت حال پیدا ہو گئی ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ موجودہ بارشوں سے پچھلے سترہ برس کا ریکارڈ توٹ گیا ہے۔
صدر ایران ڈاکٹر حسن روحانی نے وزیر داخلہ کو حکم دیا ہے کہ وہ سیلاب سے متاثرہ صوبوں میں امداد رسانی کے لیے لازمی اقدامات عمل میں لائیں۔
صدر مملکت نے وزارت صحت کو سیلاب سے متاثر ہونے والوں کی فوری اور ہر ممکن امداد اور علاج و معالجے کی سہولتیں فراہم کرنے کا حکم دیا ہے۔
محکمہ موسمیات کی پیش گوئیوں کو مد نظر رکھتے ہوئے صدر ایران نے تمام متعلقہ اداروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ نقصانات کی روک تھام کے لیے پیشگی اقدامات عمل میں لائیں۔
پیغام کا اختتام/