اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

ایران اور فرانس کے صدور کی ٹیلیفون پر گفتگو/ خطے میں امن و استحکام کے قیام ایران کی ترجیح ہے: صدر روحانی

صدر اسلامی جمہوریہ ایران نے داعش کے دہشتگردوں کے خلاف ایران کی کاوشوں اور اہم کردار کا ذکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ خطے میں امن کے فروغ اور پائیدار استحکام کے قیام ہماری خارجہ پالیسی کی ترجیح ہے.
خبر کا کوڈ: ۲۸
تاریخ اشاعت: 10:16 - January 03, 2018

ایران اور فرانس کے صدور کی ٹیلیفون پر گفتگو/خطے میں امن و استحکام کے قیام ایران کی ترجیح ہے: صدر روحانیمقدس دفاع نیوز ایجنسی نے صدارتی سائٹ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ فرانس کے صدرایمانوئیل میکرون نے ایرانی صدر حسن روحانی کے ساتھ ٹیلیفون پر گفتگو میں عراق اور شام میں داعش دہشت گردوں کے خلاف کارروائی اور ان کی نابودی میں ایرانی سپاہ کے کردار کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ فرانس دہشت گردوں کے خلاف ہے اور کسی دہشت گرد گروہ کو ایران کے خلاف کارروائی کرنے کی اجازت نہیں دےگا۔


ایرانی صدر اس بات پر زور دیا کہ علاقائی ممالک ہی خطی مسائل کے خاتمے کے لئے کردار ادا کرسکتے ہیں اور اس مقصد کے لئے آپس میں مشترکہ تعاون ناگزیر ہے.

علاقائی مسائل بالخصوص شام اور یمن کے بحرانوں کے حل کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے ایرانی صدر نے کہا کہ کسی بھی ملک کے مستقبل کے لئے صرف اس کے عوام ہی فیصلہ کرسکتے ہیں.

انہوں نے عراق میں آزادانہ انتخابات کے انعقاد پر اجتماعی کوششوں پر زور بھی دیا.

انہوں نے مزید بتایا کہ ایران کے میزائل پروگرام کی نوعیت اور مقاصد اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد یا عالمی اصولوں کی خلاف ورزی نہیں بلکہ اس کا مقصد ملک کے دفاع کرنا ہے اور ہم اس مقصد کے لئے کسی بھی کوشش سے پیچھے نہیں ہٹیں گے.

ایران کے صدر نے القدس کے حوالے سے ٹرمپ کے فیصلے پر کڑی تنقید کرتے ہوئے مزید کہا کہ امریکی اقدام خطے کی موجودہ صورتحال کے لئے غیرتعمیری اور تباہ کن ہے بلکہ اس حوالے سے یورپی ممالک علاقائی امن و سلامتی کی خاطر امریکہ کا ساتھ نہ دیں.

جوہری معاہدے کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ ہم اپنے وعدوں قائم رہیں گے اور یہ سلسلہ جب تک دوسرے فریق بھی اپنے وعدوں پر قائم رہیں تو جاری رہے گا.

ڈاکٹر روحانی نے فرانس میں ایران مخالف عناصر اور منافقین کی آزادانہ نقل و حرکت کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ منافقین کی دہشتگرد تنظیم کی کسی بھی طرح حمایت کا مطلب اسلامی جمہوریہ ایران کو منفی پیغام دینے کے برابر ہے.

اس موقع پر فرانسیسی صدر نے کہا کہ ان کا ملک دہشتگرد گروہوں کی نہ حمایت کرتا ہے اور نہ ہی فرانسیسی سرزمین کو دوسرے ممالک کے خلاف استعمال کرنے کی اجازت دے گا.

صدر ایمانوئل میکرون نے مزید کہا کہ داعش کے خاتمے کے حوالے سے ایرانی پاسداران انقلاب کی قدس فورس کے اہم کردار کو نظرانداز نہیں کرسکتے بلکہ ہم اس کے قدردان ہیں.

انہوں نے کہا کہ فرانس، ایران جوہری معاہدے کے مکمل نفاذ کے لئے پُرعزم ہے اور اسے عالمی امن و سلامتی کے لئے اہم سمجھتا ہے.

صدر میکرون نے خطے میں قیام امن و استحکام بالخصوص یمن، شام اور عراق میں بحرانوں کے خاتمے کے لئے باہمی تعاون اور مشاورت کو جاری رکھنے پر زور دیا.

پیغام کا اختتام/

 

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں