مقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، افغانستان کے دارالحکومت کابل میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفارتخانے نے اپنے بیان میں قندھار واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے حکومت، افغان قوم اور جاں بحق ہونے والوں کے اہل خانہ سے ہمدردی کا اظہار کیا۔
پاکستان کے وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف نے افغان صوبے قندھار میں حملے کی شدید مذمت کی ہے اور جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
اپنے ٹوئٹ میں عمران خان نے کہا کہ ہماری دعائیں اور ہمدردیاں افغان صدر اشرف غنی، افغانستان کے عوام اور متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہیں، پاکستان کی امن و سلامتی کا افغانستان میں امن و سلامتی سے گہرا تعلق ہے، پاکستان افغانستان کا درد محسوس کر سکتا ہے اور اس مشکل گھڑی میں افغانستان کے ساتھ ہے۔
واضح رہے کہ کل افغان صوبے قندھار میں سیکیورٹی گارڈ کی فائرنگ سے گورنر، خفیہ ایجنسی کا سربراہ اور پولیس چیف ہلاک ہوگئے تھے۔
پیغام کا اختتام/