مقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے ایک صحافی کی جانب سے صیہونی وزیر اعظم بن یامین نیتن یاہو کے خفیہ دورہ عمان سے متعلق پوچھے گئے سوال پراس دورے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ایران کی نگاہ میں اسلامی ملکوں کو امریکی دباو میں آکر غاصب صیہونی حکومت کو علاقے میں نئے مسائل و مشکلات پیدا کرنے کا موقع نہیں دینا چاہئیے۔
ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ امریکہ میں ٹرمپ کی حکومت کے بر سر اقتدار آنے کے بعد سے وائٹ ہاوس میں صیہونی لابی اسرائیل کی غیر قانونی حکومت کے مفاد کیلئے اسلامی ممالک پر صیہونی حکومت کے ساتھ تعلقات کی بحالی کیلئے دباوڈال رہا ہے۔
واضح رہے کہ عمان کے سلطان قابوس نے جمعرات کے روز نیتن یاہوسے ملاقات کی تھی تاہم اسرائیلی ویزاعظم کے خفیہ دورے کے بارے میں اس وقت اعلان کیا گیا جب نیتن یاہو اپنے وفد کے ساتھ اسرائیل لوٹ گئے تھے۔
پیغام کا اختتام/