16 October 2024

سعودی اور اسرائیلی جارحیت کی وجہ امریکی حمایت

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ سعودی اور اسرائیل، امریکی حمایت کی وجہ سے جارحیت کر رہے ہیں۔
خبر کا کوڈ: ۲۹۱۲
تاریخ اشاعت: 12:05 - October 29, 2018

سعودی اور اسرائیلی جارحیت کی وجہ امریکی حمایتمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے امریکی ٹیلی ویژن چینل سی این این کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مشرق وسطی میں امریکی پالیسی غلط ڈگر پر چل رہی ہے جس کی وجہ سے علاقے میں المناک واقعات رونما ہورہے ہیں۔

ایران کے وزیر خارجہ نے افغانستان اور عراق پر امریکی جارحیت اور یمن پر سعودی جارحیت میں واشنگٹن کی حمایت اور اسی طرح سعودی صحافی جمال خاشقجی کے قتل پر امریکہ کے موقف کو غلط قرار دیتے ہوئے کہا کہ امریکہ نے اپنی غلط پالیسی کو جاری رکھا ہوا ہے۔ محمد جواد ظریف نے کہا کہ اگر امریکہ کی حمایت نہ ہوتی تو اس قسم کے واقعات رونما نہ ہوتے۔

واضح رہے کہ سعودی حکومت کے مخالف صحافی جمال خاشقجی دو اکتوبر کو ترکی کے شہر استنبول میں واقع سعودی قونصل خانے میں داخل ہونے کے بعد لاپتہ ہوگئے تھے۔ عالمی دباؤ کے نتیجے میں اٹھارہ روز کی خاموشی اور تردید کے بعد جمعے کے روز سعودی حکومت نے اس بات کا اعتراف کیا کہ جمال خاشقجی کو استنبول میں واقع اس کے قونصل خانے میں تلخ کلامی کے بعد قتل کردیا گیا تھا۔

سعودی حکومت کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ جمال خاشقجی کا قتل قونصل خانے کے ملازمین کے ساتھ تلخ کلامی اور ہاتھا پائی کے نتیجے میں ہوا ہے۔ سعودی حکومت کے اس موقف کو عالمی سطح پر مسترد کردیا گیا ہے اور بہت سے ملکوں نے تازہ بیان کو سعودی حکومت کے اس بیان سے متصادم قرار دیا ہے جس میں کہا گیا تھا کہ جمال خاشقجی استنبول کے قونصل خانے سے واپس چلے گئے تھے۔

پیغام کا اختتام/

 
 
آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں