16 October 2024

ڈرون ٹیکنالوجی میں ایران پانج طاقتور ملکوں میں شامل، اعلی فوجی کمانڈر

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے ایک کمانڈر نے کہا ہے کہ ڈرون ٹیکنالوجی کے حوالے سے ایران دنیا کے پانچ طاقتور ملکوں میں شامل ہے۔
خبر کا کوڈ: ۳۰۸۸
تاریخ اشاعت: 0:38 - November 23, 2018

ڈرون ٹیکنالوجی میں ایران پانج طاقتور ملکوں میں شامل، اعلی فوجی کمانڈرمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، قومی ٹیلی ویژن کے پروگرام ثریا میں گفتگو کرتے ہوئے سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے ایرو اسپیس ڈویژن کے کمانڈر بریگیڈیر جنرل امیر علی حاجی زادے نے کہا ہے کہ ہمارے پاس امریکی اور اسرائیلی ڈرون طیاروں کا بہت بڑا کلیکشن موجود ہے جو ہم نے مال غنیمت میں حاصل کیے ہیں۔
ان کا اشارہ ایران کی حدود میں جاسوسی کرنے والے امریکی اور اسرائیلی ڈرون طیاروں کو اتارے جانے کی جانب تھا۔

سپاہ پاسدران انقلاب اسلامی کے ایرواسپیس ڈویژن کے کمانڈر نے ایرانی میزائلوں کی ایکوریسی میں اضافے کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ میزائل کے شعبے میں بھی کام تیزی کے ساتھ جاری ہے اور ہم نے بہت سے جدید ترین میزائلوں اور ان کی ٹیکنالوجی تیار کرلی ہے۔

بریگیڈیئر جنرل امیر علی حاجی زادے نے کہا کہ ہم نے سات سو کلومیٹر دور تک مار کرنے والا بحری میزائل بھی تیار کرلیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کو علاقے میں پوری انٹیلی جینس برتری حاصل ہے اور خطے میں موجود تمام امریکی اڈوں پر ہماری گہری نظر ہے۔

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے ایرو اسپیس ڈویژن کے کمانڈر نے کہا کہ امریکیوں کو اچھی طرح معلوم ہے کہ ایران پر حملے کی صورت میں انہیں نقصان اٹھانا پڑے گا یہی وجہ  ہے کہ امریکی حکام نے ان دنوں ایران پر فوجی حملے کی باتیں کرنا بند کردی ہیں۔

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں