اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

بن سلمان کے ساتھ ہیں، ٹرمپ

امریکی صدر ٹرمپ نے تاکید کے ساتھ کہا ہے کہ جمال خاشقجی کے قتل کے معاملے میں سعودی ولیعہد بن سلمان پر ہونے والی شدید عالمی تنقید کے باوجود وہ بن سلمان کی حمایت کرتے رہیں گے۔
خبر کا کوڈ: ۳۱۹۲
تاریخ اشاعت: 17:01 - December 12, 2018

بن سلمان کے ساتھ ہیں، ٹرمپمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، مخالف صحافی جمال خاشقجی کے قتل کیس اور یمن پر جاری جارحیت کے تعلق سے سعودی حکام پر شدید تنقید کے باوجود امریکی حکام خاص طور سے امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے سعودی ولیعہد بن سلمان کی حمایت اور ان کا دفاع جاری ہے۔

امریکی صدر ٹرمپ نے بیس نومبر کو بھی اعلان کیا تھا کہ اگر سعودی ولیعہد بن سلمان  کوجمال خاشقجی کے قتل کا علم رہا ہوگا تو بھی امریکہ سعودی عرب کا شریک بنا رہے گا۔

انھوں نے امریکہ کے ساتھ سعودی عرب کے اسلحے کے سودوں کو بھی سراہا اور کہا کہ امریکہ سعودی عرب کو ہتھیاروں کی فروخت جاری رکھے گا۔واضح رہے کہ امریکہ اب تک مخالف صحافی جمال خاشقجی قتل کیس میں سعودی عرب کے خلاف کوئی بھی اقدام کرنے سے گریز کرتا رہا ہے جبکہ وہ اس ملک کے ساتھ ہتھیاروں کے سمجھوتوں کا بھی تحفظ کر رہا ہے -

اخبار واشنگٹن پوسٹ نے لکھا ہے کہ واشنگٹن اور ریاض مشترکہ طور پر اس بات کی کوشش کر رہے ہیں کہ یہ ظاہر کریں کہ جمال خاشقجی کے قتل میں بن سلمان کا کوئی کردار نہیں تھا -

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں