اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

البیرہ میں صیہونی فوج کے ہاتھوں ایک فلسطینی جوان کی شہادت

فلسطین کی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ غرب اردن کے صنعتی علاقے البیرہ میں غاصب صیہونی حکومت کے جارح فوجیوں کی فائرنگ میں ایک فلسطینی نوجوان شہید ہو گیا۔
خبر کا کوڈ: ۳۱۹۹
تاریخ اشاعت: 22:16 - December 14, 2018

البیرہ میں صیہونی فوج کے ہاتھوں ایک فلسطینی جوان کی شہادتمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، فلسطین کی وزارت صحت نے کہا ہے کہ غزہ اور غرب اردن میں صیہونی فوجیوں کی فائرنگ میں اب تک کم از کم چار فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔

فلسطین کی اطلاع رسانی کے سینٹر کے مطابق صیہونی فوجیوں نے غرب اردن کے صنعتی علاقے البیرہ میں حمدان عارضه نامی ایک فلسطینی نوجوان کو یہ بہانہ بناتے ہوئے کہ وہ ان پر گاڑی چڑھانا چاہتا تھا فائرنگ کر کے شہید کردیا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ غاصب صیہونی حکومت کے فوجیوں نے ایک ساٹھ سالہ فلسطینی کی نجات کے لئے امدادی کارکنوں تک کو پہنچنے نہیں دیا۔

ادھر صیہونی فوج نے مقبوضہ مغربی کنارے کے مختلف علاقوں میں محاصرے اور گھر گھر تلاشی کا سلسلہ شروع کر دیاہے ۔

صیہونی فوجیوں کی جانب سے گھر گھر تلاشی کی کارروائی میں تیزی، جمعرات کے روز مقبوضہ مغربی کنارے میں ہونے والی فائرنگ متعدد صیہونی فوجیوں کے ہلاک اور دو دیگر کے زخمی ہونے کے بعد آئی ہے۔

صیہونی فوج نے واقعہ کا الزام فلسطینیوں پرعائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ کار میں سوار فلسطینی حملہ آوروں نے بس اسٹاپ کے قریب گولیاں چلائیں جس میں کئی اسرائیلی فوجی ہلاک و زخمی ہو گئے۔

اس واقعے کے بعد صیہونی فوجیوں نے بیتین، دیر دبوان اور سلواد میں داخل ہونے والے راستوں کو بند کر دیا۔ صیہونی فوجیوں نے اسی طرح مقبوضہ مشرقی بیت المقدس میں خان الاحمر اور طولکرم کے شمال میں شعراویہ نامی علاقے کو اپنے محاصرے میں لے لیا۔

ادھر صیہونی فوجیوں کی ہلاکت کے واقعے کے بعد غاصب صیہونی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ فلسطینیوں نے اسرائیلی فوجیوں کو ہلاک کرنے کے بعد ان کا اسلحہ بھی لے لیا۔

دریں اثنا فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے سیاسی دفتر کے سربراہ نے تاکید کے ساتھ کہا ہے کہ فلسطینی قوم نے فلسطینی جیالوں کے خون کا بدلہ لینے کے لئے صیہونی حکومت کے خلاف انتقامی محاذ کھول دیا ہے۔

اسماعیل ہنیہ نے غزہ میں فلسطینی شہدا کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ فلسطینی قوم کے وفادار سپاہی، غاصب صیہونی حکومت کی ہر قسم کی جارحیت کا ڈٹ کر مقابلہ کرتے رہیں گے اور وہ جرائم و مظالم کے مقابلے میں کبھی نہیں جھکیں گے۔

فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے جمعے کے روز خون شہدا کی حمایت کے زیرعنوان فلسطینیوں کے ہفتے وار حق واپسی مارچ میں بھرپور شرکت کی اپیل کی اور کہا کہ یہ مارچ، تحریک مزاحمت کی حمایت کے ساتھ ساتھ اس بات کا بھی بیان گر ہے کہ تمام فلسطینی اپنے شہدا کی راہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔

ادھر تنظیم آزادی فلسطین اور تحریک فتح نے فلسطینیوں سے اپیل کی ہے کہ غرب اردن میں غاصب صیہونی حکومت کے فوجیوں کے وحشیانہ اقدامات اور جارحیت کا منھ توڑ جواب دیں۔

پی ایل او کی ایگزکٹیو کمیٹی نے مختلف علاقوں پر غاصب صیہونی فوجیوں کی جاری جارحیت کی شدید مذمت کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ فلسطین کے تمام علاقوں میں صیہونی فوجیوں کے جارحانہ اقدامات کا سختی کے ساتھ جواب دیئے جانے کی ضرورت ہے۔

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں