اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

فلسطینی پارلیمنٹ کی تحلیل پر فلسطینی جماعتوں کا رد عمل

فلسطین کے صدر محمود عباس کی جانب سے پارلیمنٹ تحلیل کرنے پر فلسطینی جماعتوں نے سخت رد عمل ظاہر کیا ہے۔
خبر کا کوڈ: ۳۲۴۸
تاریخ اشاعت: 23:42 - December 23, 2018

فلسطینی پارلیمنٹ کی تحلیل پر فلسطینی جماعتوں کا رد عملمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے رہنما مشیر المصری نے فلسطین کے صدر محمود عباس کی جانب سے پارلیمنٹ تحلیل کرنے کے اعلان پر سخت رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ محمود عباس کی صدارت کی مدت ختم ہو گئی ہے اس لئے ان کے فیصلے کی کوئی اہمیت نہیں ہے۔

فلسطین کی جہاد اسلامی تنظیم نے بھی محمود عباس کی جانب سے پارلیمنٹ تحلیل کرنے پر سخت رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ اس فیصلے کے خطرناک نتائج بر آمد ہوں گے۔

واضح رہے کہ فلسطین کے صدر محمود عباس نے کل رات پارلیمنٹ تحلیل کرنے کا اعلان کیا تھا۔

محمود عباس کا کہنا ہے کہ عدالت نے پارلیمنٹ کو تحلیل کر کے 6 ماہ میں الیکشن کرانے کا حکم دیا ہے، عدالت کے فیصلے پر عمل درآمد ضروری ہے۔

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں