16 October 2024

امریکہ اور اسرائیل کا چولی دامن کا ساتھ

امریکا اور اسرائیل نے یونیسکو کی رکنیت چھوڑ دی۔
خبر کا کوڈ: ۳۳۳۷
تاریخ اشاعت: 17:20 - January 02, 2019

مقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، امریکا اور اسرائیل نے اقوام متحدہ کے ادارے یونیسکو کی رکنیت چھوڑ دی ہے، دونوں ملکوں نے یہ الزام عائد کیا کہ یونیسکو اسرائیل مخالف تعصب کو فروغ دے رہا ہے ۔

دونوں ممالک نے نئے سال کا آغاز ہوتے ہی اقوام متحدہ کے تعلیم، سائنس اور ثقافت سے متعلق ادارے کو باضابطہ طور پر چھوڑ دیا ہے ،یونیسکو چھوڑنے کا نوٹس ٹرمپ انتظامیہ نے اکتوبر 2017ء میں دیا تھا ۔ بعد میں اسرائیل کے وزیراعظم نیتن یاہو نے بھی ایسا ہی کیا ۔

یونیسکو نے مقبوضہ بیت المقدس میں قدیم مقامات کو فلسطینیوں کا ثقافتی ورثہ قرار دے کر 2011 ء میں فلسطین کو مکمل رکنیت دی تھی ، اس فیصلے کے بعد امریکا اور اسرائیل نے یونیسکو کو فنڈز کی فراہمی روک دی تھی ، امریکا نے یونیسکو میں بنیادی اصلاحات کا مطالبہ کیا ہے۔

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں