اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

داعش کی سرگرمیاں ایشیا کے امن کے لئے خطرے کی گھنٹی

ایم ڈبلیو ایم نے کہا ہے کہ افغانستان میں عالمی دہشت گرد تنظیم داعش کا بڑھتا ہوا اثر و رسوخ، ایشیا کے امن کے لئے خطرے کی گھنٹی ہے۔
خبر کا کوڈ: ۳۳۸
تاریخ اشاعت: 12:16 - February 17, 2018

داعش کی سرگرمیاں ایشیا کے امن کے لئے خطرے کی گھنٹیمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سیکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ دنیا بھر میں آزاد ریاستوں پر عالمی قوانین کے برخلاف امریکی اقدامات نے دنیا کا امن برباد کر رکھا ہے، اپنے عزائم کی تکمیل کے لئے دہشت گرد گروہوں کی پرورش کرنا اور پھر ان سے لڑنے کا ڈھونگ رچا کر آزاد ریاستوں میں فوجی مداخلت کرنا، اس کا وطیرہ بن چکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مشرق وسطٰی میں داعش کی شکست کے بعد امریکہ اپنے بچے کھچے ہوئے دہشت گردوں کے لئے نیا محاذ ڈھونڈ رہا ہے۔ ایشیا کو غیر مستحکم رکھنا امریکہ کے مفاد میں ہے جس کے لئے ایک مرتبہ پھر کمزور ملک افغانستان کی سرزمین کو استعمال کیا جا رہا ہے۔

سربراہ ایم ڈبلیو ایم کا کہنا تھا کہ دہشت گرد داعش تنظیم کی بڑھتی ہوئی سرگرمیوں کے خلاف خطے کے ممالک کو مل کر سنجیدہ کوششیں کرنا ہوں گی۔ افغانستان سے امریکہ کے مکمل انخلا کے بغیر قیام امن ممکن نہیں۔ خطے کی مثبت قوتیں ایران، پاکستان، چین اور روس کو مستقبل قریب میں دہشت گردی کے عفریت سے نمٹنے کے لئے مشترکہ لائحہ عمل بنانا ہوگا۔

پیغام کا اختتام/ 

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں