اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

امریکہ کو عراق ترک کرنا ہو گا، الحشدالشعبی

عراق کی عوامی رضاکار فورس کے نا‎ئب سربراہ نے کہا ہے کہ امریکی فوجیوں کو عراق سے واپس جانا ہو گا۔
خبر کا کوڈ: ۳۳۸۰
تاریخ اشاعت: 23:42 - January 08, 2019

امریکہ کو عراق ترک کرنا ہو گا، الحشدالشعبیمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، عراق کی عوامی رضاکار فورس کے نا‎ئب سربراہ ابو مہدی المہندس نے امریکی اقدامات کے مقابلے میں ہوشیاری کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ امریکہ کی فوجی و سیکورٹی تنظیمیں علاقے میں بالادستی قائم کرنے کی کوشش کر رہی ہیں جبکہ امریکہ دہشت گردی کی حمایت کرتا ہے اور اس پر کوئی بھروسہ نہیں کیا جا سکتا۔

عراق کے صوبے الانبار میں حشدالشعبی کے آپریشنل کمانڈر قاسم مصلح نے بھی کہا ہے کہ الانبار اور صلاح الدیں میں نئے امریکی فوجی اڈے قائم کئے جانے کی خبریں مل رہی ہیں اور یہ اقدام عراق کے قومی اقتدار اعلی کے منافی ہے اور امریکی فوجیوں کو عراق سے نکلنا ہو گا۔

اس سے قبل الانبار کی سیکورٹی کمیٹی کے سربراہ نعیم الکعود نے صوبے میں امریکی فوجیوں کی نقل و حرکت کی رپورٹ دی تھی۔

پیغام کا اختتام/

 
 
آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں