مقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق یمن کی قومی حکومت کی وزارت دفاع کے ایک ذریعے نے اعلان کیا ہے کہ منصور ہادی سے وابستہ ان فوجیوں میں سے کم از کم دس فوجی صرف مآرب کے مغربی شہر صرواح میں مارے گئے ہیں۔
اس فوجی ذریعے نے بتایا ہے کہ یمن کی عوامی رضاکار فورس نے بھی صرواح کے علاقے المطار میں منصور ہادی سے وابستہ فوجی ٹھکانوں پر گولہ باری کی۔
صنعا کے مشرق میں واقع نہم کے مضافاتی علاقے القطب میں منصور ہادی سے وابستہ دو فوجی جبکہ الجوف کے علاقے المتون میں بھی میں دو فوجی مارے گئے ہیں۔
عوامی رضاکار فورس نے اسی طرح صوبے تعز میں منصور ہادی سے وابستہ فوجیوں کے ٹھکانوں پر گولہ باری کی۔گذشتہ تین برسوں سے یمن پر سعودی عرب کی جارحیت اور بربریت کا سلسلہ جاری ہے اس دوران سعودی عرب نے یمن کے بنیادی ڈھانچوں کو بالکل تباہ کردیا ہے ۔
اس غیر منصفانہ جنگ میں سعودی عرب کو امریکہ سمیت دس ممالک کی حمایت حاصل ہے لیکن اس کے باوجود سعودی عرب اپنے اصلی اہداف تک پہنچنے میں ناکام ہوگیا ہے اور اسے یمن کی جنگ میں ذلت و رسوائی اور شکست کے علاوہ کچھ حاصل نہیں ہوا۔
گذشتہ تین برسوں میں یمن پر سعودی عرب کی وحشیانہ بمباری کے نتیجے میں پینتیس ہزار افراد شہید اور زخمی ہوئے ہیں جن میں بچوں اور خواتین کی بڑی تعداد شامل ہے۔
پیغام کا اختتام/