مقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، روسی پارلیمنٹ دوما میں دفاعی کمیٹی کے ڈپٹی چیئرمین آندرے کراسوف نے کہا ہے کہ شام پر اسرائیلی جارحیت بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی اور ایک خود مختار ملک پر حملہ ہے-
روسی دوما کی دفاعی کمیٹی کے عہدیدار نے کہا کہ شام پراسرائیلی حملوں کے مقابلے میں روس کے صبر کی بھی ایک حد ہے اور ماسکو دمشق کی فوجی حمایت جاری رکھے گا-
واضح رہے کہ پیر کو شام کے ایئر ڈیفنس سسٹم نے اسرائیل کے ذریعے فائر کئے گئے تیس سے زائد میزائلوں کو فضا میں ہی تباہ کر دیا تھا-
شام کی وزارت خارجہ نے اقوام متحدہ اور سلامتی کونسل کے نام الگ الگ مراسلے ارسال کر کے کہا ہے کہ صیہونی حکومت کی جارحیتوں کے مقابلے میں اقوام متحدہ اور سلامتی کونسل کی خاموشی کی ہی وجہ سے، تل ابیب انتظامیہ شام پر مسلسل جارحانہ حملے کر رہی ہے۔
پیغام کا اختتام/