16 October 2024

اسرائیل کے ساتھ بحرینی حکومت کےگٹھ جوڑ پر بحرینی عوام کا احتجاج

بحرینی عوام نے غاصب صیہونی حکومت کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کی آل خلیفہ حکومت کی پالیسی کے خلاف شدید احتجاج کیا ہے ۔
خبر کا کوڈ: ۳۷۰۷
تاریخ اشاعت: 9:40 - February 24, 2019

اسرائیل کے ساتھ بحرینی حکومت کےگٹھ جوڑ پر بحرینی عوام کا احتجاجمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، بحرینی عوام نے مظاہرے کے دوران ایسی حالت میں کہ وہ فلسطینی پرچم اپنے ہاتھوں میں لئے ہوئے تھے، بحرین کے ڈکٹیٹر آل خلیفہ اور غاصب صیہونی حکومت کے وزیر اعظم بنیامین نتن یاہو کی تصاویر کو نذر آتش کیا۔

مظاہرین نے بحرینی مسلمانوں کےمذہبی رہنما آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کی تصاویر کو بلند کرتے ہوئے غاصب صیہونی حکومت کے ساتھ تعلقات معمول پر لائے جانے کی مخالفت میں شدید نعرے لگائے۔

اس سے قبل جمعیت الوفاق کے سربراہ شیخ علی سلمان نے جیل سے اپنے ایک پیغام میں اسرائیل کے ساتھ تعلقات برقرار کئے جانے کی شدید مخالفت کی۔

واضح رہے کہ بعض عرب ممالک خاص طور سے سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور بحرین کی حکومتوں نے مقبوضہ فلسطین کی غاصب صیہونی حکومت کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کے لئے اپنی کوششیں تیز کردی ہیں۔

یہ ایسی حالت میں ہے کہ غاصب صیہونی حکومت نے فلسطینیوں کی سرکوبی کا عمل تیز کر دیا ہے۔

پیغام کا اختتام/

 
 
آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں