مقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے تہران یونیورسٹی آف میڈیکل سائنسز میں ایک سمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجود دور میں سائنس اور ریسرچ پر خصوصی توجہ دینی ہوگی اوراس سے متعلق ہمیں بانی انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی (رح) کے تاریخی احکامات کو مد نظر رکھنا ہوں گے جس میں انہوں نے فرمایا تھا کہ عوام ہمارے لئے بڑی نعمت ہے اور انھیں ہرگز نظرانداز نہیں کرنا چاہئے ۔
محمد جواد ظریف نے کہا کہ امریکہ شروع دن سے ہی ایران اور ملکی نظام کو نقصان پہنچانے کے لئے کام کررہا ہے. امریکہ نے اس مقصد کے لئے بہت اقدامات کئے، مختلف نشستوں کا انعقاد کیا جس طرح وارسا میں ایران مخالف کانفرنس کی گئی ۔
ایران کے وزیر خارجہ نے کہا کہ امریکی کوششیں شکست سے دوچار ہوئیں بالخصوص وارسا کانفرس بھی بے نتیجہ رہی کیونکہ دنیا، اب مغرب کے ساتھ یرغمال نہیں ۔
انہوں نے کہا کہ امریکی شکست کی ایک اور وجہ ایران کی خودمختاری ہے اورہم نے اپنی قومی خودمختاری کو اپنی جدو جہد سے یقینی بنایا ہے ۔
پیغام کا اختتام/