16 October 2024

بیس لاکھ یمنی بچے سعودی جارحیتوں کی بنا پر تعلیم سے محروم

اقوام متحدہ کے ادارے یونیسف نے اعلان کیا ہے کہ یمن پر جاری سعودی اتحاد کے حملوں کے نتیجے میں بیس لاکھ سے زائد یمنی بچے تعلیم سے محروم ہو چکے ہیں-
خبر کا کوڈ: ۳۷۳۸
تاریخ اشاعت: 21:18 - March 11, 2019

بیس لاکھ یمنی بچے سعودی جارحیتوں کی بنا پر تعلیم سے محروممقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، یونیسف نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ یمن میں تعلیم خاص طور پر بچوں کی تعلیم کی صورت حال انتہائی ابتر ہو چکی ہے اور یمن پر جاری جنگ کی وجہ سے یمنی بچوں کے لئے تعلیم کا حصول ناممکن ہو گیا ہے جو ایک بڑا المیہ ہے-

اقوام متحدہ کے ادارے یونیسف نے کہا کہ یمن کی چار سال سے جاری جنگ میں تعلیمی مراکز اور اسکول تباہ ہو چکے ہیں- رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یمن پر حملے کے بعد سے اب تک پانچ ہزار یمنی بچے سعودی عرب کی بمباریوں میں جاں بحق اور زخمی ہو چکے ہیں-

یونیسف نے اس سے پہلے بھی اپنی ایک رپورٹ میں اس بات پر سخت تشویش کا اظہار کیا تھا کہ یمن میں بچوں کو پینے کے لئے صاف پانی مہیا نہیں ہے اور دس لاکھ سے زائد یمنی بچے وبائی امراض میں مبتلا ہیں-

یمن میں تقریبا ایک کروڑ دس لاکھ بچے زندگی بسر کر رہے ہیں اور سبھی کو فوری طور پر انسان دوستانہ امداد کی اشد ضرورت ہے-

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں