16 October 2024

اسرائیلی اداکارہ نے صیہونی وزیراعظم کو امن و برداشت کی راہ دکھا دی

عالمی سطح پراسرائیل کو صرف یہودیوں کا ملک قرار دینے کے صیہونی وزیراعظم نتن یاہو کے بیان کی عالمی سطح پرمذمت کی جا رہی ہے۔
خبر کا کوڈ: ۳۷۵۱
تاریخ اشاعت: 12:24 - March 13, 2019

اسرائیلی اداکارہ نے صیہونی وزیراعظم کو امن و برداشت کی راہ دکھا دیمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسرائیلی اداکارہ و ماڈل گال گوڈیٹ نے اسرائیل کو صرف یہودیوں کا ملک قرار دینے پراسرائیل کے وزیراعظم نتن یاہو کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ  اپنے پڑوسیوں سے اسی طرح محبت کرو جیسے خود سے کرتے ہو، یہ صحیح اور غلط، یہودی اورعربی، سیکولر اورمذہبی کا مسئلہ نہیں ہے بلکہ یہ امن کے لیے مذاکرات کرنے، لوگوں کو تحفظ دینے اور ایک دوسرے کو برداشت کرنے کا معاملہ ہے۔

صرف گال گوڈیٹ نے ہی نہیں بلکہ ایک اور اسرائیلی اداکارہ روٹم سیلا نے بھی بن یامین نیتن یاہو کے اس بیان پر انہیں شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ کوئی اس حکومت کو بتائے کہ یہ ملک تمام شہریوں کا ہے اور یہاں پیدا ہونے والا ہر شخص برابر ہے، عرب فلسطین بھی انسان ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل قدس کی غاصب اور جابر صیہونی حکومت کے وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے کہا تھا کہ اسرائیل صرف یہودیوں کا ملک ہے اور یہاں کسی اور کے لیے کوئی جگہ نہیں ہے۔

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں