16 October 2024

یمن کی اسکولی بچیوں پر سعودی ہوائی حملہ ، ایران کی جانب سے شدید مذمت

اسلامی جمہوریہ ایران نے یمن کے دارالحکومت صنعا میں اسکولی بچیوں پر سعودی عرب کے وحشیانہ ہوائی حملے کی مذمت کی ہے۔
خبر کا کوڈ: ۳۷۸۳
تاریخ اشاعت: 19:13 - April 08, 2019

یمن کی اسکولی بچیوں پر سعودی ہوائی حملہ ، ایران کی جانب سے شدید مذمتمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے یمن کے دارالحکومت صنعا میں بچیوں کےایک اسکول پر سعودی عرب کے وحشیانہ ہوائی حملے کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔

ترجمان وزارت خارجہ نے سعودی جارحیت میں شہید ہونے والی بچیوں کے اہل خانہ سے ہمدردی کا بھی اظہار کیا ہے۔ انہوں نے جارح سعودی اتحاد کی وحشیانہ جارحیتوں پر عالمی برادری کی خاموشی اور بے حسی پر گہرے افسوس کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ جو ممالک جارح قوتوں کو اسلحہ فراہم کرکے یمن میں انسانی المیہ رونما ہونے کا باعث بنے ہیں وہ بھی ان وحشیانہ جرائم میں شریک ہیں۔

ترجمان وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں اقوام متحدہ اور یمن کے بحران میں موثر ملکوں سے کہا ہے کہ وہ جارح ملکوں کے حملوں کو بند کرانے کے لئے اپنی کوششیں تیز کردیں اورعام شہریوں خاص طور پر خواتین اور بچوں کی جان کی حفاظت کے لئے ضروری تدابیر اپنائیں۔

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں