16 October 2024

کرپشن میں ملوث نیتن یاہو پانچویں مرتبہ وزیراعظم بننے کے لئے تیار

نیتن یاہو کے پانچویں مرتبہ وزیراعظم بننے کی راہ ہموار ہوگئی ہے۔
خبر کا کوڈ: ۳۸۰۵
تاریخ اشاعت: 14:16 - April 11, 2019

کرپشن میں ملوث نیتن یاہو پانچویں مرتبہ وزیراعظم بننے کے لئے تیارمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، غاصب اسرائیل کے پارلیمانی انتخابات کے نتائج سامنے آگئے ہیں جس کے تحت مالی اسکینڈل میں ملوث صیہونی وزیراعظم نتن یاہو کی جماعت لیکوڈ دائیں بازو سے تعلق رکھنے والی اپنی سیاسی اتحادی جماعتوں کے ساتھ مل کر حکومت بنانے کی پوزیشن میں آگئی ہے۔

69 سالہ اسرائیلی وزیر اعظم نتن یاہو کو کرپشن، اقربا پروری اوراختیارات کے ناجائزاستعمال جیسے سنگین نوعیت کے الزامات کا سامنا ہے لیکن اس کے باوجود وہ پانچویں مرتبہ اپنی پوزیشن محفوظ بنانے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔

حکمران جماعت موجودہ الیکشن میں سابق آرمی چیف بینی گینٹز کے بلیو اور وائٹ اتحاد سے شکست کی امید کر رہی تھی لیکن لیکوڈ اور اس کی اتحادی دائیں بازو کی جماعتوں نے موجودہ الیکشن میں بڑے مارجن سے فتح حاصل کی ہے۔

اسرائیلی فورسز نے پارلیمانی انتخابات کے پیش نظر گزشتہ کئی روز سے مغربی کنارے اور غزہ پٹی کا محاصرہ کیا ہوا تھا۔

مقبوضہ غزہ کی گزرگاہ کو بھی الیکشن تک بند کیا گیا ہے اور صرف انتہائی حساس طبی مسائل کی صورت میں غزہ سے باہر جانے کی اجازت دی گئی ہے۔

اسرائیل میں ہونے والے انتخابات پرفلسطین کے سینیئر رہنما صائب عریقات کا کہنا ہے کہ اسرائیلیوں نے امن کے خلاف ووٹ دیا ہے اس لئے کہ اسرائیل کے موجودہ حکمران امن نہیں بلکہ قبضے کے خواہش مند ہیں۔

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں