مقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، فائرنگ کے اعداد و شمار جمع کرنے والے امریکی مرکز کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کنٹیکٹ، ایلی نوائے، میری لینڈ اور میسا چوسٹس، سمیت مختلف ریاستوں میں فائرنگ کے ترپن واقعات ریکارڈ کیے گئے۔
گن وائیلینس آرکائیو کی رپورٹ میں کے مطابق فائرنگ کے مذکورہ واقعات میں کم سے کم سترہ افراد ہلاک اور چالیس دیگر زخمی ہوئے۔
امریکہ میں فائرنگ کے واقعات میں ہر سال ہزاروں افراد ہلاک اور زخمی ہو جاتے ہیں۔
امریکہ کے سابق صدر بارک اوباما نے ہتھیار رکھنے کی شرائط کو قدرے سخت کرنے کے لئے قانون منظور کرانے کی کوشش کی تھی تاہم اسلحہ ساز کمپنیوں کی حامی لابی کی مخالفت کے باعث، وہ اپنی کوششوں میں کامیاب نہ ہو سکے۔
پیغام کا اختتام/