مقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق غرب اردن کے علاقے خضرمیں ایک صیہونی ڈرائیور نےرامی عیسی خلیل اسعد نامی فلسطینی کو جس کا تعلق بیت لحم سے تھا بس کے ذریعے کچل کر شہید کردیا۔ شہادت کے 5 گھنٹے کے بعد شہید کے جسد کو ان کے اہل خانہ کو دیا گیا۔ اور آج نماز جمعہ کے بعد شہید کی تدفین کی جائے گی۔
دوسری جانب غرب اردن کے شہر بیت لحم کے قریب صیہونی فوجیوں نے فلسطینیوں پر حملہ کر دیا جس کے بعد فلسطینیوں اور صیہونی فوجیوں کے درمیان جھڑپیں شروع ہوئیں اور پھر صیہونی فوجیوں نے فلسطینیوں پر فائرنگ کر دی اور ان کے خلاف آنسو گیس کا استعمال کیا جس کے نتیجے میں دس فلسطینی زخمی ہو گئے۔
دوسری جانب مقبوضہ بیت المقدس کے علاقے راس العمود میں فلسطینیوں اور صیہونی فوجیوں کے درمیان جھڑپیں پھر شروع ہوئی ہیں۔
واضح رہے کہ امریکی صدر ٹرمپ نے جب سے بیت المقدس کو اسرائیل کے دارالحکومت کی حیثیت سے تسلیم کرنے کا اعلان کیا ہے اس کے بعد سے مختلف علاقوں میں فلسطینیوں اور صیہونی فوجیوں کے درمیان شدید جھڑپیں شروع ہو گئی ہیں جس کے نتیجے میں اب تک سترہ فلسطینی شہید اور پانچ ہزار سے زائد زخمی ہو چکے ہیں جبکہ پانچ سو سے زائد فلسطینیوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
پیغام کا اختتام/