اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

دشمن کی ایران کی علمی اور سائنسی ترقی اور پیشرفت کو نشانہ بنانے کی کوشش

اسلامی جمہوریہ ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے سربراہ میجر جنرل سلامی نے کہا ہے کہ ایران علمی اور سائنسی استقلال کی جانب بڑھ رہا ہے یہی وجہ ہے کہ دشمن ایران کی علمی اور سائنسی ترقی اور پیشرفت کو روکنے کے لئے ہمارے سائنسدانوں کو نشانہ بنا رہا ہے۔
خبر کا کوڈ: ۳۹۹۵
تاریخ اشاعت: 23:53 - December 14, 2020

دشمن کی ایران کی علمی اور سائنسی ترقی اور پیشرفت کو نشانہ بنانے کی کوششمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے سربراہ میجر جنرل سلامی نے کہا ہے کہ ایران علمی اور سائنسی استقلال کی جانب بڑھ رہا ہے یہی وجہ ہے کہ دشمن ایران کی علمی اور سائنسی ترقی اور پیشرفت کو روکنے کے لئے ہمارے سائنسدانوں کو نشانہ بنا رہا ہے۔

میجر جنرل حسین سلامی نے کہا کہ دشمن نے ہماری علمی اور سائنسی ترقی سے خائف ہو کر ہمارے علمی حلقوں کو نشانہ بنانا شروع کردیا ہے۔

سپاہ کے سربراہ نے بقیۃ اللہ یونیورسٹی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے دشمن ہمیں پسماندگی اور جہالت میں رکھنے کی کوشش کررہے ہیں وہ نہیں چآہتے کہ ایران سائنس اور ٹیکنالوجی کے شعبہ میں ترقی کرے۔ لیکن ایران اللہ تعالی کے فضل و کرم سے علمی ترقی کی شاہراہ پر گامزن ہے کیونکہ علمی اور سائنسی ترقی کا ملک کے استقلال میں بنیادی ، اساسی اور نمایاں کردارہے لہذا ہمیں  علم و دانش کی بلند چوٹیوں کو فتح کرنے کے سلسلے میں دن رات تلاش و کوشش کرنی چاہیے۔

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں