16 October 2024

انقلاب اسلامی نے امریکہ کو اسٹراٹیجک سطح سے دور کردیا

اسلامی جمہوریہ ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے سربراہ میجر جنرل حسین سلامی نے بسیجی اور رضاکارانہ فکر کو نامحدود قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ آج انقلاب اسلامی کی طاقت نے امریکہ کو اس کی اسٹراٹیجک سطح سے دور کردیا ہے۔
خبر کا کوڈ: ۴۰۱۱
تاریخ اشاعت: 22:55 - December 17, 2020

انقلاب اسلامی نے امریکہ کو اسٹراٹیجک سطح سے دور کردیامقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے سربراہ میجر جنرل حسین سلامی نے بسیجی اور رضاکارانہ فکر کو نامحدود قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ آج انقلاب اسلامی کی طاقت نے امریکہ کو اس کی اسٹراٹیجک سطح سے دور کردیا ہے۔

میجر جنرل سلامی نے تہران میں سپاہ محمد رسول اللہ (ص) کے کمانڈر کی معرفی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایران کی عزت و عظمت، سرافرازی و سربلندی، استقلال اور آزادی رہبر کبیر انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی (رہ) کی حیرت انگیز فکر، مجاہدت اور تلاش و کوشش کی مرہون منت ہے۔

انھوں نے کہا کہ حضرت امام خمینی (رہ)  نے اپنے ذہنی معجزے کے ساتھ  بسیج کو روی زمین پر ایک اعلی حقیقت میں تبدیل کیا اور اللہ تعالی کے ارادے سے انھوں نے اس شجرہ طیبہ کو ایمان و اعتقاد کی سرزمین اور عوام کے عقیدے میں کاشت کیا ۔ اس شجرہ طیبہ کی جڑیں ایمانی اور اسلامی عقیدے میں پیوست ہیں۔

میجر جنرل سلامی نے کفرکے محاذ کے مقابلے میں اسلامی مزاحمتی محاذ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ آج جہاں کہيں بھی کفر نے اسلام کے خلاف سراٹھایا ہے اسلامی مزاحمتی محاذ نے وہیں کفر کامقابلہ کیا اور اسلامی مزاحمتی محاذ ، بسیج اور رضاکارانہ فورس کی کوئی خاص جغرافیائی حدود نہیں ہیں۔

میجر جنرل سلامی نے امریکی طاقت اور قدرت کے زوال کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ آج امریکہ کا اقتصاد بہت بڑے بحران اور مشکلات کا شکار ہے ۔ امریکہ کی فوجی طاقت بھی فرسودہ ہوچکی ہے۔ انقلاب اسلامی نے گذشتہ 40 برسوں میں استقامت اور پائداری کے ساتھ  امریکہ کو اسٹراٹیجک سطح سے دور کردیا ہے۔ ہم نے جنگ کے میدان میں امریکہ سے دست و پنجے نرم کئے ہیں ہم نے بارہا اسے شکست سے دوچار کیا ہے اور ہم آج بھی امریکہ کے خلاف  سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند کھڑے ہیں۔

میجر جنرل حسین سلامی نے کہا کہ ہمارا اعتقاد اللہ تعالی کی ذات پر ہے ہم قرآن کی تعلیمات کی روشنی میں آگے بڑھ رہے ہیں اور ہمیں اللہ تعالی کے وعدوں پر پختہ یقین ہے۔ ہم امریکہ کے زوال اور خاتمہ پر یقین رکھتے ہیں۔ ایرانی قوم نے امریکہ کے زیادہ سے زیادہ دباؤ کی پالیسی کو بھی ناکام بنادیا ہے اور ترقی و پیشرفت کی شاہراہ پر گامزن ہے۔ انھوں نے کہا کہ امریکہ اور اسرائيل کے حامی اور طرفدار خائن و غدار عرب حکمرانوں کو ذلت اور رسوائی کے علاوہ کچھ نہیں ملےگا اور فلسطینی اور یمنی عوام کی کامیابی یقینی ہے۔

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں