16 October 2024

شہید فخری زادہ کا قتل عالم اسلام کیلئے ایک بہت بڑا نقصان ہے: پاکستان

پاکستانی اسکالرز کونسل کے ممبر نے ممتاز ایرانی سائنسدان شہید محسن فخری زادہ کے بزدلانہ قتل پر ایرانی عوام اور حکومت سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا ہے کہ ایرانی سائنسدان کا قتل اسلامی دنیا کے لئے ایک بہت بڑا نقصان ہے۔
خبر کا کوڈ: ۴۰۳۸
تاریخ اشاعت: 0:32 - December 24, 2020

شہید فخری زادہ کا قتل عالم اسلام کیلئے ایک بہت بڑا نقصان ہے: پاکستانمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یہ بات "سید محمد اظہر علی شاہ ہمدانی" نے بدھ کے روز کراچی میں ایرانی قونصل خانے میں موجودگی کے ساتھ قونصلر جنرل "احمد محمدی" کے ساتھ ایک ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہی۔
اس موقع پر انہوں نے شہید محسن فخری زادہ کے بزدلانہ قتل پر قائد اسلامی انقلاب، ایرانی حکومت اور عوام کو تعزيت کا اظہار کیا۔
فلسطینی عوام کے دفاع کی انجمن کے رکن پاکستانی سائنسدان نے ناجائز صیہونی ریاست کے ساتھ بعض عرب ممالک کے درمیان تعلقات معمول پر لانے کی مذمت کرتے ہوئے اسے فلسطینی مقاصد کے خلاف غداری قرار دیا جو عالم اسلام کا سب سے بڑا مسئلہ ہے۔

کراچی میں ایرانی قونصلر جنرل نے پاکستانی عوام جنرل قاسم سلیمانی اور شہید فخری زادہ کے احترام کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ شہید فخری زادہ کی ذمہ داری پر قائم ادارہ نے کرونا ویکسین بنانے کے لئے موثر اقدامات کیے تھے اور اس شہید کے قتل سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ دشمن عام لوگوں کی صحت اور علاج پر بھی رحم نہیں کرتے ہیں۔
واضح رہے کہ پاکستان میں ایرانی سیاسی و قونصلر مشنوں میں مذہبی اسکالرز اور سیاسی شخصیات کی ایک بڑی تعداد باقاعدگی سے اپنے عقیدت پیش کرنے اور شہید ڈاکٹر فخری زادہ کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کرتی ہے۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ ایران کے ایٹمی پروگرام کے بانی سائنسدان محسن فخری زادہ کو 27 نومبر میں تہران میں ایک دہشتگردانہ حملے میں شہید کر دیا گیا۔
ایران کے دارالحکومت تہران کے علاقے دماوند میں مسلح افراد نے ایرانی سائنسدان کی گاڑی پر حملہ کیا؛ حملہ آوروں نے ان کی گاڑی کے قریب دھماکا اور فائرنگ کی جس کے نتیجے میں سائنس دان محسن فخری زادہ شدید زخمی ہوگئے، اُنہیں قریبی اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ شہادت کے رتبے پر فائز ہو گئے۔

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں