اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

48 امریکی شہری جنرل سلیمانی کے قتل کا ملزم ہیں

سردار سلیمانی کی شہادت کی برسی کی مناسبت سے ہیڈ کوارٹرز کے ترجمان نے کہاہے کہ جنرل سلیمانی کے قتل میں مرکزی ملزمان کی تعداد 45 سے بڑھ کر 48 ہوگئی ہے۔
خبر کا کوڈ: ۴۰۵۰
تاریخ اشاعت: 21:34 - December 27, 2020

48 امریکی شہری جنرل سلیمانی کے قتل کا ملزم ہیںمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یہ بات حسین امیر عبداللہیان نے آج بروز اتوار جنرل سلیمانی کے قتل کے مرتکب افراد اور مجرموں کا مقابلہ کرنے کے لئے عدالتی اور قانونی اقدامات کے حوالے سے ایک پریس کانفرنس میں خطاب کرتے ہوئے کلی۔

انہوں نے کہا کہ جنرل سلیمانی کے قتل میں مرکزی ملزمان کی تعداد 45 سے بڑھ کر 48 ہوگئی ہے اور ہمیں امید ہے کہ مستقبل قریب میں ہم اس معاملے میں مضبوط اور موثر عدالتی اقدامات دیکھیں گے۔

امیر عبداللہیان نے کہا کہ عدلیہ کے حکام سے حاصل کردہ معلومات کی بنیاد پر ایرانی عدلیہ اور 6 ممالک نے سنجیدگی سے جنرل سلیمانی کے قتل کے کیس کا پیچھا کر رہے ہیں ۔

یاد رہے کہ 3 جنوری 2020 عراق کے دارالحکومت بغداد کے ایئرپورٹ پر امریکی صدر کے براہ راست حکم کے بعد راکٹ حملے کیے گئے جس کے نتیجے میں پاسداران انقلاب کے کمانڈر قدس جنرل قاسم سلیمانی سمیت عراق کی عوامی رضاکار فورس الحشد الشعبی کے ڈپٹی کمانڈر "ابومهدی المهندس" شہید ہوگئے۔

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں