16 October 2024

ایران نے ماحولیات کو آلودہ کرنے کے جرم میں جنوبی کوریا کی کشتی کو متوقف کرلیا

اسلامی جمہوریہ ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بحریہ نے خلیج فارس میں جنوبی کوریا کا پرچم لگا کر چلنے والی بحری کشتی کو ماحولیات کو آلودہ کرنے کے جرم میں متوقف کرلیا ہے۔
خبر کا کوڈ: ۴۰۸۶
تاریخ اشاعت: 2:00 - January 05, 2021

ایران نے ماحولیات کو آلودہ کرنے کے جرم میں جنوبی کوریا کی کشتی کو متوقف کرلیامقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بحریہ نے خلیج فارس میں جنوبی کوریا کا پرچم لگا کر چلنے والی بحری کشتی کو ماحولیات کو آلودہ کرنے کے جرم میں متوقف کرلیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق جنوبی کوریا کی کشتی نے عالمی قوانین اور پروٹوکول کی خلاف کا ارتکاب کیا جس کے بعد سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بحریہ نے جنوبی کوریا کی کشتی کو روک لیا اور اسے ایران کی ایک بندرگاہ کی جانب جانے کی ہدایت کی۔ اطلاعات کے مطابق کشتی کا نام ہانکوک چیمی ہے جس پر 7 ہزار 200 ٹن کیمیائی تیل لدا ہوا ہے۔ کشتی پر موجود افراد کا تعلق جنوبی کوریا، انڈونیشیا ، ویتنام اور میانمار سے ہے۔

ایرانی سپاہ نے  میری ٹائم آرگنائزیشن کی درخواست اور صوبہ ہرمزگان کے پراسیکیوٹر کے حکم پرکشتی کو متوقف اور ایرانی بندرگاہ پر لنگر انداز ہونے کی ہدایت کی۔

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں